• Home
  • ہندوستان
  • علماء کرام کے نام—امت کی حالتِ زار کا دردناک بیان

علماء کرام کے نام—امت کی حالتِ زار کا دردناک بیان

آج جب میں نے یوٹیوب کھولا، تو اسکرین پر چند ایسی ویڈیوز نمودار ہوئیں جنہوں نے دل کو جیسے چیر کر رکھ دیا۔ایسا لگا کہ کوئی زخم تھا جو برسوں سے چھپا تھا اور اچانک کھل کر سامنے آ گیا ہو۔

1000331131

پہلی ویڈیو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔۔۔

ایک بڑا سا ہال…

اسٹیج پر ایک اسپیکر…

سامنے ہزاروں نوجوان…

اور اسکرین پر عنوان:

"اگلے 10 سالوں میں 10 کروڑ مسلمانوں کو ہندو دھرم میں کیسے بدلا جائے”

یہ لوگ کھلے عام منصوبے بنا رہے تھے۔صرف اتنا ہی نہیں—وہ یہ بھی سکھا رہے تھے کہ کون سے مسلمان کو کیسے مرتد کیا جائے،اور اگر کوئی مسلمان اپنا مذہب بدل لے تو:اُس کے آدھار کارڈ میں نام کیسے تبدیل کیا جائےدستاویزات میں تبدیلی کن دفاتر میں ہوتی ہےکیسے لوگ ٹارگٹ کیے جائیں کن ریاستوں میں کام زیادہ مؤثر ہوگایہ ایک پورا سسٹم تھا۔اور ہم…؟ہم صرف ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔

دوسری ویڈیو نے حقیقت کھول کر رکھ دی

دوسری ویڈیو میں یکس مسلم ساحل، یکس مسلم سازیہ جیسے لوگاور ہندو سنگٹھنوں کے سربراہ بیٹھے تھے۔

گفتگو کیا تھی؟

"ہندو نوجوانوں کو اسلام اور عیسائیت سے کیسے بچایا جائے؟”

"کیسے مسلمانوں کے خلاف نفرت مضبوط کی جائے؟”

"کیسے دوسرے لوگوں کو ہندو دھرم میں لایا جائے؟”

یہ صرف مذہبی تعلیم نہیں تھی—یہ نئی نسل کے ذہن میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بونے کی سازش تھی۔وہ اپنے نوجوانوں کے ذہن بنا رہے تھے۔اور ہم…؟ہم اپنے نوجوانوں کے ذہن ابھی تک نہیں سنبھال سکے۔

اَے علما! سب سے زیادہ دکھ دینے والی ویڈیو آپ کی اپنی تھی

تیسری ویڈیو…

دل کو سب سے زیادہ چیرنے والی۔

دشمن کی نہیں—

اپنوں کی۔

تلنگانہ میں جمعیت علمائے ہند کے ایک عہدے کے لیےمسلمان آپس میں اس قدر لڑ رہے تھےکہ پولیس کو بیچ میں آنا پڑا۔

گالم گلوچ،

،ہاتھا پائی،

دھکم پیل،

غیبت،بہتان…

اور یہ سب کس لئے؟کرسیاں،

عہدے، سیٹیں، گروہ بندی،

انا، اقتدار۔

اَے علمائے کرام!یہ منظر دیکھ کر دل چیخ اٹھا:

"اے رب! جن لوگوں کو تو نے دین کا علم دیاوہی دین کی جڑیں کاٹ رہے ہیں…؟”

دشمن منصوبے بنا رہا ہے… اور آپ آپس میں لڑ رہے ہیں

دشمن منظم ہے۔

وہ حکمت سے کام کر رہا ہے۔

وہ نفرت کی فیکٹری چلا رہا ہے۔

وہ منصوبے بنا رہا ہے۔

وہ نئی نسل کو ذہنی طور پر تیار کر رہا ہے۔

اور آپ…؟

آپ تنظیموں میں بٹے ہوئے ہیں

آپ عہدوں کے لیے لڑ رہے ہیں

آپ فتووں میں الجھے ہوئے ہیں

آپ گروہوں میں تقسیم ہیں

آپ مساجد اور مدارس کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں وقت ضائع کر رہے ہیں

دشمن منصوبے بنا رہا ہے۔قومیں اپنی نسل کو تیار کر رہی ہیں۔نفرت کی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔اور مسلمانوں کے سامنے مستقبل کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔یہ وقت سیاست کا نہیں،یہ وقت علاقائی عہدوں کا نہیں،یہ وقت فرقہ واریت کا نہیں،یہ وقت مسلکی لڑائی کا نہیں…یہ وقت امت کو جوڑنے کا ہے۔ورنہ آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گ

اے علما! اٹھ کھڑے ہوں… امت کو آپ کی ضرورت ہے

یہ عاجزانہ درخواست ہے:اختلافات بھول جائیں

گروہوں سے اوپر اٹھیں

ذاتی رنجشیں چھوڑ دیں

امت کے بچاؤ کو مقدم رکھیں

نوجوانوں کی فکر کریں

تعلیم و تربیت کو مضبوط کریں

امت کو ایک صف میں لائیں

ہوشیار رہیں کہ اگلے 10 سال بہت اہم ہیں

اگر آپ آگے آئےتو امت بچ جائے گی۔

اگر آپ خاموش رہےتو امت بکھر جائے گی۔

اور یاد رکھیں:جو عالم قوم کو جوڑتا ہےاللہ اسے بلندی دیتا ہےاور جو عالم امت کو توڑتا ہےوہ خود ٹوٹ جاتا ہے۔

Releated Posts

ہندوستان کا بدلتا منظرنامہ — مسلمان آج کن حالات سے گزر رہے ہیں؟

ہندوستان محبت، تہذیب اور بھائی چارے کی سرزمین رہی ہے، مگر گزشتہ برسوں میں ایسے واقعات سامنے آئے…

ByBySALEEM NADAWI نومبر 23, 2025

مسلم نوجوان اور انٹرنیٹ: وقت برباد یا کامیابی کی کنجی؟

آج کے اس ڈیجیٹل دور میں جہاں ہر شخص کے ہاتھ میں اسمارٹ فون ہے اور ہر گھر…

ByBySALEEM NADAWI جولائی 16, 2025

مسلمان شادی شدہ عورتوں کے ایکسٹرا میرٹل افیئر: اسباب، اثرات اور بچاؤ کی راہیں

مسلمان شادی شدہ عورتوں کے ایکسٹرا میرٹل افیئر — ایک بڑھتا ہوا سماجی بحران آج کے جدید دور…

ByBySALEEM NADAWI جولائی 13, 2025

ہندوستانی مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی: حقائق، وجوہات اور

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتا ہے، مگر اس جمہوریت میں سب سے بڑی اقلیتی قوم…

ByBySALEEM NADAWI جولائی 12, 2025

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔